نئی دہلی،4؍نومبر(ایس او نیو ز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز جونٹی روڈس کو لگتا ہے کہ انگلینڈ کو آئندہ ٹیسٹ سیریز کے دوران ہندوستانی حالات سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ نو نومبر سے راج کوٹ میں شروع ہوگا،پانچ روزہ میچوں کے علاوہ اس طویل دور میں تین ایک روزہ بین الاقوامی اور اتنے ہی ٹی 20بین الاقوامی مقابلے بھی ہیں۔آئی پی ایل کی ممبئی انڈینز کے طویل وقت تک فیلڈنگ کوچ رہ چکے روڈس نے کہا کہ انگلینڈ کیلئے یہاں مشکلات ہوں گی۔ہندوستان میں پانچ ٹیسٹ میچ جسمانی اور ذہنی طور پر کافی تھکاہواہوگا کیونکہ آپ ایسے حالات میں ہوں گے کہ حالات آپ کے موزوں نہیں ہوں گے اور اس سے آپ تھوڑے دباؤ میں آ جاؤ گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہوتی تو آپ اس میں کھیل کر جلدی نکل سکتے تھے لیکن پانچ میچوں کی سیریز کافی مشکل ہوگی۔روڈس نے جنوبی افریقہ کے لیے 52ٹیسٹ اور 245ون ڈے کھیلے ہیں،وہ یہاں انڈین جونیئر اسپورٹس لیگ ٹی 20ٹورنامنٹ کے مینٹر کے طور پر آئے ہوئے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ ٹی 20کرکٹ صرف تفریح نہیں ہے اور کھیل کے اس چھوٹے فارمیٹ نے کچھ بہترین کرکٹر دئے ہیں جیسے ہندوستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی۔